شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ، بہتر ہوتا شواہد پیش کئے جاتے، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک معاہدہ نہیں ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی ثالثی ورلڈ بینک نے کی ہے اور عالمی ضمانتیں موجود ہیں۔ معاہدے میں واضح طور پر ذکر ہے کہ کوئی فریق معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ زیادتی کروانے والا شوہر: ‘میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا زیادتی کروایا’
بھارت کی الزام تراشی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے۔ بہتر ہوتا کہ بھارتی حکومت الزام تراشی کے بجائے پاکستان کو شواہد پیش کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیرینہ تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم ڈال دے گی کوڑا دان میں کیا۔۔۔( مسکرائیے)
کشمیریوں کے حقوق
بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی کر رہی ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق دینا ہوگا۔
بھارتی قیادت کا کردار
انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو کشیدگی میں اضافے کے بجائے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ کلبھوش یادیو کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا کھلا ثبوت ہے۔ نہ جانے کتنے کلبھوشن پاکستان میں عدم استحکام کے لیے لانچ کیے گئے ہیں۔