شرمیلا فاروقی کے چار شادیوں کے بیان پر دانش تیمور پر تنقید

نئی تنقید کا سامنا
کراچی (آئی این پی) معروف اداکار دانش تیمور اپنے چار شادیوں کے بیان پر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ دانش کے بیان اور اس پر معافی کو کافی عرصہ گزر جانے کے بعد ان پر ہونے والی تنقید کا سلسلہ کافی حد تک تھم ضرور چکا ہے لیکن مکمل طور پر رکا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما جیل سے رہا
شرمیلا فاروقی کا جواب
ماضی میں ٹی وی پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دانش کی بیگم (عائزہ خان) اتنی سلجھی ہوئی، شریف اور بہت معصوم خاتون ہیں، اور میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں کہ کس معصومیت اور شرافت سے وہ اپنے شوہر کی وہ بار سنتی رہی جس میں وہ احسان جتانے کے انداز میں کہتے نظر آئے کہ میں چار شادیاں کرسکتا ہوں لیکن فی الحال مجھے آپ ہی سے محبت ہے، یہ بہت توہین آمیز تھا۔
معاشرتی تنقید
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارا معاشرہ ایسا ہے جہاں خواتین کو دبایا جاتا ہے تو اگر آپ ایک اسٹار ہیں لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں، وہ آپ سے سیکھیں گے، تو کوئی اچھی بات ہی کرلیں۔