بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو نے بڑے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، سرگودھا میں صفائی، سیوریج اور بیوٹیفکیشن کے لیے ہنگامی اقدامات، 3 روز کی مہلت
اہم اجلاس کی تفصیلات
سیکٹر ہیڈکوارٹرز ستلج رینجرز میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ اور سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر سید نیئر عباس کی زیر صدارت ڈسکوز سپورٹ یونٹس کا اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سی سی پی او لاہور، لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز، آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کو خوش آمدید کہا گیا اور اب تک کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلمی C75x نے دل جیت لیے
بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے بجلی چوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایسے ملزمان کو دوسروں کے لیے نشان عبرت بنایا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے پولیس نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ بجلی چوری سے متعلق تاخیر کا شکار ایف آئی آرز فوری طور پر رجسٹرڈ کی جائیں تاکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان خاندان جو ہندوؤں کے دباؤ کے باعث اپنا گھر فروخت کرنے پر مجبور ہوا
میڈیا کا کردار
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور سرکاری اداروں کا قریبی تعلق عوامی مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سرکاری و نجی کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان
صحافیوں کی مشکلات کا حل
ان کا کہنا تھا کہ صحافی بھائیوں کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو کا آفس تمام لوگوں کے لیے کھلا ہے، عوام لیسکو کے مالک جبکہ ہم خادم ہیں۔ لیسکو افسران و ملازمین عوامی مسائل کے حل کے لیے اضافی ڈیوٹی دیتے ہیں کیونکہ ہمارا سب ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ جس میں خدمت کا جذبہ نہیں اس کی لیسکو میں کوئی جگہ نہیں۔
فنکشنل ہیڈ میٹنگ کا فیصلہ
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن معصومہ عادل نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو انجینئر رمضان بٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فنکشنل ہیڈ میٹنگ کو ہر آفیسر مرحلہ وار چیئر کیا کرے گا اور اس سے Participating کلچر کو فروغ ملے گا۔ اس میٹنگ میں موجود سینئر صحافیوں کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ میٹنگ کو سراہا گیا۔








