پنجاب ؛ عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ
پنجاب میں عادی مجرموں کی نگرانی کا نیا اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن): پنجاب میں عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، اب بھارت ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا: وزیر تعلیم
جرائم کی نگرانی کے لئے فیصلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کے قیام کے لیے یہ بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر: گھر میں گیس لیکج سے ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد بے ہوش
ٹریکنگ ڈیوائسز کی تقیسم
ٹریکنگ ڈیوائسز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب 1500 دستیاب ٹریکنگ ڈیوائسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تقسیم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل ایمانداری سے ہی ملک میں چیزوں کو درست سمت لے جایا جا سکتا ہے، اس کیلیے جبر مسلسل کی ضرورت، بہادر دل اور تازہ دماغ چاہیے
ہر ادارے کے لیے مختص ٹریکنگ بینڈز
نئے تشکیل شدہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500 ٹریکنگ بینڈز دیے جائیں گے۔ اسی طرح سی ٹی ڈی کو 900 ٹریکنگ بینڈز جبکہ پیرول ڈیپارٹمنٹ کو 100 بینڈز دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرخ رنگ کا نہانے کا صابن گھر میں دیکھا ضرور تھا لیکن کبھی استعمال نہیں کیا،گھروں میں بھینسوں کا رکھنا عام تھا،شادیاں بڑی سادگی سے کی جاتی تھیں
مجرمان کی نقل و حرکت پر نظر
ٹریکنگ بینڈز پہننے والے مجرمان کی نقل و حرکت پر ہمہ وقت نظر رکھی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن شروع، پہلی پرواز اسلام آباد سے 428 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئی
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت
علاوہ ازیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹریکنگ ڈیوائسز درآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔
عالمی سطح پر رائج طریقہ کار
حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو سرویلنس میں رکھنے کے لیے عالمی سطح پر رائج طریقہ کار اپنائے جائیں گے۔ ماہرین نے مجرموں کی بلا تعطل نگرانی کے لیے مائیکرو ٹریکنگ چپ نصب کرنے کی سفارش کی ہے۔








