نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے خلاف ایکشن
سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ کی معطلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے ابھی تک کارکنان کو کوئی لائحہ عمل نہیں دیا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی آنکھ ریکور ہو رہی ہے تو اس کا مطلب خراب تھی اور خراب کیوں ہوئی یہ سوال ہمیشہ رہے گا، سہیل آفریدی
سرپرائز وزٹ کی تفصیلات
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سیالکوٹ جیل کا سرپرائز وزٹ کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل میں ناقص انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بابر علی کو معطل کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال کاشف رسول کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظوروٹو انتقال کر گئے
جیل کا معائنہ

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جیل میں ملاقاتیوں سے مسائل جاننے اور جیل ہسپتال، کچن، بچوں اور بڑوں کی بیرکس، سلائی سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس موقع پر ہدایت کی کہ آئی جی جیل خانہ جات حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے خود جیلوں کے دورے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بونانزا سترنگی کی سی ای او کو ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف نازیبا ریمارکس پر قانونی نوٹس جاری
جیل انڈسٹری کی کارکردگی
سیکرٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات سے تمام جیلوں میں انڈسٹری کی کارکردگی بارے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 20 انڈسٹریز بنائی ہیں جہاں اسیران کو تربیت دی جارہی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس جیل اسیران کو جیل انڈسٹری میں تکنیکی تربیت دیکر معاشرے کا مفید رکن بنائیں۔
اجلاس کی طلب
سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے جیل فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.








