روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

روس کا کیف پر حملہ
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا:مریم نواز
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کو بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ٹک ٹاکر جنت مرزا نے تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی
میزائل اور ڈرونز کی تعداد
رپورٹ کے مطابق، روسی فوج نے حملے میں 11 بیلسٹک میزائل، 55 کروز میزائل فائر کئے اور 145 ڈرونز بھی بھیجے۔ اس کے علاوہ 4 گلیڈ بم بھی حملے میں استعمال کئے گئے۔
یوکرینی ایئر فورس کا جواب
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر فورس کے طیاروں نے روس سے آنے والے 48 میزائلوں اور 64 ڈرونز کو مار گرایا۔