بھارت پاکستانی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وزیر دفاع

بھارت کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اگر ہمارے شہریوں پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا
پاکستان کے دفاع کا حق
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے، اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنا چاہا تو پاکستان تیار ہے۔ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کا بیان
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، جو بی ایل اے کر رہی ہے، جو افغانستان سے ہورہا ہے اس میں بھارت کا ملوث ہونا نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مسجد کے چندے کا ڈبہ چوری ہوگیا
بھارت کی دہشت گردی کی ایکسپورٹ
انہوں نے کہا کہ بطور ریاست بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کی ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے کینیڈا نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ ہمارے پاس سب سے بڑی زندہ گواہی کلبھوشن جادیو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ملتان سلطانز کے پیسے بڑھائے تو میں۔۔’ علی ترین نے پی سی بی کو واضح پیغام پہنچا دیا
پاکستان کی خودمختاری اور دفاع
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو بھارت میں پشت پناہی حاصل ہے۔ ہمیں کسی پریشر میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے ہماری ایئر اسپیس کی خلاف ورزی کی، ہم نے اپنی ایئر اسپیس کا دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 8 ماہ کی حاملہ خاتون نے چیٹ جی پی ٹی سے تفریح کی غرض سے سوال پوچھا لیکن جواب نے اس کی اور بچے کی زندگی بچا لی
کشمیریوں کی صورت حال
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے، اور کسی اور ملک میں ایسا سرٹیفائید دہشت گرد حکمرانی نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گئے
دہشتگردی کی مذمت
ہم نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے لیڈرز بھارت میں ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کر رہے ہیں۔ پاکستان ہر کونے میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔
پاکستان کی قوت اور عزم
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام اپنی سرزمین کے ذرے ذرے کا دفاع کریں گے۔ ملک کی حفاظت کے لیے کسی ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ دو دن سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اگر یہ کوئی اور شکل اختیار کی تو بھارت کو بھی پتا لگ جائے گا کہ ہم کس طرح جواب دیں گے۔