بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دیدی
ہڑتال کی کال
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: فرائض میں غفلت برتنے پر کوٹ مومن تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے قائمقام ایم ایس اور سرگودھا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
احتجاجی مارچ کا اعلان
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی۔ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
قانون کے اثرات
وقف ترمیمی قانون کشمیری، بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔
بھارتی سازش کی تنقید
"جنگ" کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کر رہا ہے۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔








