سال کے 365 دن کیفے چلانے والی 100 برس کی خاتون، 1958 سے کوئی چھٹی نہیں کی

نانّا اناکی کی شاندار کہانی

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی کے خوبصورت گاؤں نیبیونو میں رہنے والی نانّا اناکی عمر اب 100 سال ہو چکی ہے، وہ ملک کی سب سے معمر بارِسٹا کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار: پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو ناکام بنانا ہے

بار چنترالے: ایک مستقل سروس

وہ روزانہ صبح سات بجے اپنا کیفے ’بار چنترالے‘ کھولتی ہیں اور یہ سلسلہ 1958 سے بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔ چاہے اتوار ہو یا کوئی سرکاری تعطیل، کیفے سال کے 365 دن کھلا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری

کام کا عشق

نانّا انا جنہیں مقامی لوگ محبت سے ’نونا انا‘ کہتے ہیں، 1984 میں 60 سال کی عمر میں سرکاری طور پر ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن وہ آج بھی کیفے میں کام کرتی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا "میں کیوں رکوں؟ میرا بار میرے لیے کام سے کہیں بڑھ کر ہے، یہ میری زندگی ہے۔" انا کو پنشن کے طور پر ماہانہ 590 یورو ملتے ہیں لیکن وہ زیادہ کمائی کی پرواہ نہیں کرتیں۔ ان کے مطابق "بس لوگوں کے درمیان ہونا ہی میرے لیے کافی ہے، تب ہی میں خود کو اچھا محسوس کرتی ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کوششیں رائیگاں، سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے پھر انکار

کام میں مہارت

نانّا انا خود ہی کیفے کے زیادہ تر کام سرانجام دیتی ہیں، یہاں تک کہ لکڑی کاٹنے کا کام بھی خود انجام دیتی ہیں تاکہ چھوٹے چولہے کو جلایا جا سکے۔ ان کی آخری چھٹی 1950 کی دہائی میں پیرس میں گزاری گئی ایک آٹھ روزہ تعطیل تھی۔ وہ کہتی ہیں، "لوگ کرسمس پر بھی اپنی کافی پینا چاہتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: روس کا جوہری اڈا جہاں فوجیوں کے والدین کو داخلے کے لیے تین ماہ پہلے درخواست دینا لازمی ہے

ثقافتی تبدیلیاں

وقت کے ساتھ لوگوں اور کیفے کلچر میں آنے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے انا نے کہا "پہلے لوگ یہاں بیٹھتے، باتیں کرتے اور تاش کھیلتے تھے۔ آج کل سب اپنے موبائل فون میں گم رہتے ہیں۔" جب کیفے میں مصروفیت کم ہوتی ہے، تو نانّا انا بنائی کے کام میں لگ جاتی ہیں۔

سالگرہ کی تقریب

نومبر 2024 میں نانّا انا نے اپنی 100ویں سالگرہ منائی جس کے موقع پر کیفے پر ایک تختی لگائی گئی جس پر لکھا ہے: 'La barista più longeva d’Italia' یعنی "اٹلی کی سب سے طویل العمر بارِسٹا۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...