ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ: 21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کو آج کوئی دھوکا دینے کی کوشش کرے گا، ذرا بچ کر چلیں اور آج جہاں ذرا سا بھی شک دیکھیں اس سے دور ہو جائیں۔ آج مزاج غصے والا بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
برج ثور (سیارہ زہرہ: 21 اپریل - 20 مئی)
تبدیلی والا ستارہ مسلسل آپ کو تیار رہنے کی وارننگ دے رہا ہے۔ یہ شاید ہر سطح پر آئے اور جو لوگ زور لگا کر اس کو روکنے کی کوشش کریں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے جلسے میں جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی : رانا ثنااللہ
برج جوزہ (سیارہ عطارد: 21 مئی - 20 جون)
تبادلے کا امکان موجود ہے، ممکن ہے موجودہ جگہ تبدیل ہو سکے۔ پرانے معاملات کسی نہ کسی ذریعے سے دوبارہ سامنے آنے والے ہیں، اس لئے آپ خود کو تیار رکھیں اور مخالفین سے دور ہی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک نہیں ہوئی: شیخ رشید
برج سرطان (سیارہ چاند: 21 جون - 20 جولائی)
اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنے کام میں آسانیاں ملیں گی۔ جو پریشانی آ رہی تھی ان شاء اللہ وہ ختم ہو جائے گی۔ غیبی انداز سے صورتحال بنتی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑی ریاست سے جیت کا دعویٰ
برج اسد (سیارہ شمس: 21 جولائی - 21 اگست)
جو کام کل تک بن نہیں پا رہا تھا، اب ان شاء اللہ خودبخود ہو جائے گا۔ جب کام ہونے ہوتے ہیں تو اس کے سلسلے بھی خودبخود بن جاتے ہیں، یہ اللہ پاک کی طرف سے ہوتا ہے۔ آپ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان نیول وار کالج کے 118 رکنی وفد کی ملاقات، 16 دوست ممالک کے آفیسرز بھی شامل
برج سنبلہ (سیارہ عطارد: 22 اگست - 22 ستمبر)
وہ لوگ جو کل آپ کے دوست تھے، آج وہ مخالفین بن گئے ہیں۔ یہ صدمہ برداشت کرنا پڑے گا، آج اگر غصہ آئے بھی تو کنٹرول کریں ورنہ بلا وجہ کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کا ردعمل: جے پور میں تریپتی ڈمری کے پوسٹرز پھاڑ دیے گئے!
برج میزان (سیارہ زہرہ: 23 ستمبر - 22 اکتوبر)
جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے، جیسے انجانی سی بندش کا شکار ہیں۔ مگر رکاوٹ روحانی حوالے سے کمزوری کی ہے، نماز پر توجہ دیں اور ہر طرح کے ناجائز کام سے توبہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہوتے ہی ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ
برج عقرب (سیارہ مریخ: 23 اکتوبر - 22 نومبر)
کاروباری حضرات سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ جو بے روزگار ہیں، اللہ نے چاہا تو آج ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ رکاوٹیں ڈالنے والے آج خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے ان شاء اللہ۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری شروع
برج قوس (سیارہ مشتری: 23 نومبر - 20 دسمبر)
جو لوگ ازدواجی معاملات میں پریشان تھے، ان شاء اللہ اب وہ غیبی انداز سے اس میں سے نکل جائیں گے۔ مقدمے، انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہو رہے ہیں۔ آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہو تو لوٹ جاتے ہیں!۔۔۔
برج جدی (سیارہ زحل: 21 دسمبر - 19 جنوری)
بے روزگار افراد کے لئے ان شاء اللہ اچھی خبر ہے، اور جس بھی طرف سے امید دلائی گئی تھی، وہ پوری ہو سکتی ہے۔ آج آپ کو اپنے گھر والوں کی جانب سے بھی سکون حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں قاتل بھڑ کا خاتمہ ، شہد کی مکھیوں کی دشمن یہ بھڑ انسانوں کیلئے کتنی خطرناک تھی؟ دل دہلا دینے والا انکشاف
برج دلو (سیارہ زحل: 20 جنوری - 18 فروری)
بیماری سے نجات ان شاء اللہ مل جائے گی، مگر توبہ اور صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ تقدیر آپ کو بار بار اچھے اور اہم مواقع دے رہی ہے، اس سے فائدہ اٹھا لیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری: 19 فروری - 20 مارچ)
اچھا دن ہے، ایک رکا ہوا کام ہونے کا امکان موجود ہے۔ شرارتیں کرنے والوں سے دور رہیں، کچھ لوگ آج کسی مقصد کے لئے خود کو استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں، خیال کریں۔