پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان

بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے۔ پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا۔ بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے مبینہ زیادتی، تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کر دی
دفتر خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کردی گئی ہے۔ بھارتی شہریوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں، جب کہ سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیئے گئے ہیں۔ سکھ یاتری معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوالات کی بوچھاڑ ۔۔پردہ اٹھنے کا انتظار ۔۔ کنفیوژن کون ختم کرسکتا ہے۔۔ آخری پتہ کھیلا گیا تو گیم ختم ؟
بھارتی ہائی کمیشن میں تبدیلیاں
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے عملے میں بھی کمی لائی جائے گی، اور بھارتی ہائی کمیشن کے سٹاف کی تعداد کم کرکے 30 کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سرحدی امور اور فضائی حدود
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے جبکہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم، تازہ خبر آگئی
حفاظتی اقدامات
پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
بین الاقوامی دورے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا 2روزہ دورہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، جس میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ روانڈا کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا اہم دورہ کیا، جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا۔