لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول گھر میں رکھنے پر ویمن تھانے کی ایس ایچ او گرفتار

پولیس افسر کی گرفتاری

لاہور (ویب ڈیسک) لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو ڈکیتی میں گرفتار ملزم کے پاس سے برآمد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ اگربات کرنا چاہتی ہے توکرے لیکن پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو ٹی وی پرآکر کہے سویلین بالادستی کا بیانیہ جھوٹا تھا:حذیفہ رحمان

تفتیشی کارروائیاں

ڈان نیوز کے مطابق، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس فورس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول ایس ایچ او سب انسپکٹر ثانیہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلائی جناح کا احسن اقدام، لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

واقعہ کی تفصیلات

تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ اس نے اسٹریٹ کرائم میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ خاتون ایس ایچ او کی غیر قانونی تحویل میں تھا۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ایس ایچ او کے گھر پر چھاپہ مارا اور پستول برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

انکوائری کا نتائج

انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد، ڈی آئی جی نے ایس آئی ثانیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ محکمے کی بدنامی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کا کڑا احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے۔

احتساب کی پالیسی

انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے کسی کو نہیں بخشا جائے گا، پنجاب پولیس میں انعام اور سزا کی پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...