بھارتی فوجی کی سر عام نریندر مودی کو گالیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی

فوجی نے مودی پر تنقید کی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی نے نریندر مودی کی دھلائی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا لاہور کے مختلف زونز کا ہنگامی دورہ
بھارتی فوجیوں کی حالت زار
"آج نیوز" کے مطابق بھارتی فوجیوں کی اصل حالت یہ ہے جو چلا چلا کر مودی کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نہ دینے پر گالیاں دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُس نے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو خوب برا بھلا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات، مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
ویڈیو میں وہ انصاف کا تقاضا کررہا ہے کہ اس کو انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بھارتی فوج کے ساتھ ایک اور فوجی بیٹھا ہوا ہے جبکہ کچھ آس پاس موجود ہیں۔
میڈیا پر تنقید
بھارتی فوج نے کہا پاکستان گئے تھے وہ چائے پیتے آپ کی خبر چل رہی تھی، ہمارے دیش میں میڈیا زندہ نہیں ہے، اپنے ملک کے وزیروں سے مطالبہ کرتے ہوئے فوجی نے کہا آپ اگر انصاف نہیں دے سکتے تو کیا پاکستان کے وزیراعظم سے انصاف مانگوں؟ کیوں سیاست کھیل رہے ہو۔ یہ ڈرامہ بند کر دیں۔ اگر دیش کو سنبھالنا نہیں آتا تو چھوڑ دیں یہ ”سینک“ کیا سنبھالیں گے!