پہلگام حملے اور بے بنیاد بھارتی الزام تراشیوں کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر طاقتور مہم، بھارتی اخبار نے بھی اعتراف کرلیا
پاکستانی سوشل میڈیا مہم کی کامیابی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام حملے اور بے بنیاد بھارتی الزام تراشیوں کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر طاقتور مہم کا بھارتی اخبار نے بھی اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا؛سینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
انڈیا ٹوڈے کا اعتراف
بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستانی سوشل میڈیا سپیس کسی سے پیچھے نہیں، انڈیا ٹوڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی عوام، ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد حاوی نظر آئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستانی صارفین نے مشترکہ طور پر بھارتی حکومت اور فوج کیخلاف پوسٹس شیئر کیں، سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دینے کی کوششیں شامل ہیں۔ ہیش ٹیگ، مودی ایکسپوزڈ، انڈین فالس فلیگ، پلگرام ڈرامہ ایکسپوز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی شہر تفتان میں جیش العدل کے حملے میں دس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے
مہم کا مقصد
انڈیا ٹوڈے کے مطابق مہم پاکستانی عوام کی شدت، بھارت مخالف پروپیگنڈے کے مقصد کو ظاہر کرتی ہے، مقصد پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن بنا کر بھارتی حکومت و میڈیا کو بدنام کرنا تھا۔ ایک اور ویڈیو میں وزیراعظم مودی کو پاکستانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار دکھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرار داد مسترد کردی
مہم کی شدت
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستانی سوشل میڈیا پر مہم اتنی طاقتور تھی، 45ہزار پوسٹوں نے مودی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج اور میڈیا پاکستانی عوام کی مہم کے نشانے پر تھا، پاکستانی صارفین نے پیغام اور ہیش ٹیگ کو وسیع پیمانے پر پھیلایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
پاکستانی عوام کا اتحاد
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا ایمپٹی تھریٹس، حافظ ہمارا محافظ، پاکستان سٹرائیکس بیک سوشل میڈیا کی زینت بنے رہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف پاکستانی عوام نے متحد ہو کر جھوٹ کا مقابلہ کیا، پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کو شکست دیدی۔ انڈیا ٹوڈے کا اعتراف پاکستانی عوام کا ملکی سالمیت پر متحدہ ہونے پر مہر ثبت کرتا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ دفتر خارجہ کی پہلگام واقعہ پر مذمت پر بھی بھارت نے پروپیگنڈا کیا، پاکستانی عوام نے منفی پروپیگنڈے کا موثر، منہ توڑ جواب دے کر بھارتی میڈیا کو بے اثر کردیا۔
بھارتی میڈیا کا ردعمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا، بھارتی میڈیا بھی پاکستانی عوام کے ڈیجیٹل میڈیا پر منہ توڑ جواب کا معترف ہوگیا۔








