فواد خان کی بالی ووڈ واپسی کی حمایت، بدلتی صورتحال میں دیا مرزا کی وضاحت آگئی

دیا مرزا کا فواد خان کی حمایت پر وضاحت
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ دیا مرزا نے اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں کم بیک کی حمایت کے حوالے سے اپنے چند ہفتوں پرانے انٹرویو کی وضاحت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان چکے’: مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام
پرانا انٹرویو زیر گردش
واضح رہے کہ دیا مرزا کا یہ پرانا انٹرویو انٹرنیٹ اس وقت زیر گردش ہے۔ فواد کی بالی ووڈ میں کم بیک فلم "ابیر گلال" کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد مشکل کا سامنا ہے۔ دیا مرزا کی جانب سے فواد خان کی واپسی کی حمایت پر مبنی انٹرویو ایک بھارتی میڈیا ادارے میں شہ سرخیوں میں آیا۔
میڈیا کو حقائق کی وضاحت
دیا مرزا نے اسکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرویو پرانا ہے اور پہلگام حملے سے قبل دیا تھا۔ اپنے انسٹاگرام پر ایک نوٹ میں انکا کہنا ہے کہ فواد خان کی حمایت میں یہ بیان حملے سے پہلے دیا گیا تھا۔
انکا مزید کہنا ہے کہ میڈیا ارکان حقائق کی غلط بیانی بند کر دیں۔ "میں نے 10 اپریل کو اپنی ایک فلم پر بات کی تھی جس میں اس حملے سے بہت پہلے فواد کی کم بیک کی حمایت کی تھی۔ لہذا میرے بیان کو اب کئی ہفتوں بعد جاری کرنا بند کر دیں یہ غیر اخلاقی اور جارحانہ اقدام ہے۔"