وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب

وزارت ریلوے میں رائٹ سائزنگ کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت ریلوے میں رائٹ سائزنگ کے سلسلے میں وزارت کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں، حیدر مہدی، عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
استعفوں کی درخواست
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت ریلوے کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے یکم مئی سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے، مستقل ملازمین 3 ماہ، کنٹریکٹ ملازمین نوٹس پیریڈ کے ایک ماہ کی مدت پوری کریں گے۔ سی ای او ریلوے کی ملازمین کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام، افواج پاکستان کی کامیابی اور جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے کی خوشی میں یوم تشکر کے حوالے سے تقریب، افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی
وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا۔ چوتھے مرحلے کی تجاویز کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پانچویں مرحلے پربھی کام کا آغاز کردیا گیا۔
وزارتوں کی نشان دہی
حکومتی ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے کے لیے 5وزارتوں اورڈویژنز کا انتخاب کیا گیا جن میں وزارت خزانہ،پاور ڈویژن ، اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ اورثقافت اوروزارت تعلیم کی نشان دہی کی گئی۔