بھارت نے جیلوں میں قید پاکستانی ماہیگیر اور چرواہوں کے انکاونٹر کرنا شروع کردیئے : عطاء تارڑ
بھارت کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی صورت حال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی جیلوں میں کوئی پاکستانی ماہی گیر یا چرواہا قید ہے تو بھارت نے ان کا انکاؤنٹر کرنا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا
مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے کے ذریعے لوگوں کو شہید کررہا ہے۔ بھارت نے بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کو مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ میں الطاف لالی نامی شخص کو گھر سے اغوا کر کے شہید کیا گیا، جبکہ اڑی سیکٹر میں بھی محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں اور جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بزرگ خاتون کو راستہ دینے کی ویڈیو وائرل
پہلگام واقعے کی ایف آئی آر
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی ایف آئی آر بھارت کی بوکھلاہٹ کا ایک اور ثبوت ہے۔ واقعے کے 10 منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج کر لی گئی، یہ کیسا واقعہ ہے جس کی ایف آئی آر واقعے کے 10 منٹ بعد ہی درج کی گئی۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، اور بھارت نے کوئی بھی ایڈوینچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کا خطرہ، رحیم یارخان میں 12 فلڈ ریلیف کیمپ قائم، 7ہزار آبادی کا انخلاء
پلوامہ واقعے کا اثر
بھارت نے پلوامہ واقعے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان کا واضح پیغام
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان دو ٹوک انداز میں کہہ چکا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے۔ بھارت دہشتگردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ بھارت کی اہلیت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا دیا۔ بھارتی پائلٹ کے حوالے سے انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان میں چائے کا کپ پلانے کے بعد واپس بھیجا گیا تھا۔








