ڈاکٹر چکر لگوا رہے تھے لیکن چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح مرض کی تشخیص کر کے مریض کی زندگی بچا لی؟ جانیے
نیویارک میں چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کینسر کا پتہ
نیویارک (آئی این پی) امریکہ میں ایک خاتون نے کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ان کے اندر پوشیدہ کینسر کا پتا لگانے میں مدد کی جس کی علامات انہوں نے ڈاکٹر کو بتائیں لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کر کے کسی اور مرض کی تشخیص کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی محقق سعید مصباح الکتبی کا 4 بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف
ڈاکٹر کی غلط تشخیص
فوکس نیوز کے مطابق 40 سالہ لورین بینن نے تیزی سے وزن کم ہونے اور معدے میں درد کی شکایت پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے وجہ آرتھرائٹس یا معدے کی خرابی بتائی۔ لورین، جو ایک مارکیٹنگ کمپنی کی مالک ہیں، پھر انتہائی تکلیف دہ پیٹ کے درد میں مبتلا ہو گئیں اور صرف ایک ماہ میں 14 پانڈ وزن کھو بیٹھیں، جسے ڈاکٹروں نے ایسڈ ریفلکس قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
چیٹ جی پی ٹی کی تشخیص
خاتون نے چیٹ جی پی ٹی پر اپنی علامات کے بارے میں لکھا تو جواب آیا کہ انہیں ہیشیموتو (کینسر کی ایک قسم) ہے اور جب ٹیسٹ کروایا تو معلوم ہوا کہ چیٹ جی پی ٹی ٹھیک کہہ رہا ہے۔ ٹیسٹ سے پتا چلا کہ ان کی گردن پر دو چھوٹی رسولیاں ہیں جو کینسر ثابت ہوئیں۔ لورین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مجھے صرف چکر لگوا رہے تھے، میں بہت مایوس تھی اور جاننا چاہتی تھی کہ آخر مجھے کیا ہوا ہے لیکن جو جواب مجھے چاہیے تھا وہ نہیں مل رہا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی کی اہمیت
یہ وہ وقت تھا کہ جب میں نے چیٹ جی پی ٹی پر جاننے کی کوشش کی جس نے مرض کے بارے میں بتایا اور کہا کہ تھائیرائڈ کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ میں ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اس مرض کی میری کوئی فیملی ہسٹری نہیں ہے۔ لورین کا کہنا تھا کہ میرے اندر ہیشیموتو مرض کی علامات نہیں تھیں، مجھے تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی تھی۔ اگر میں چیٹ جی پی ٹی پر نہ دیکھتی تو کینسر میرے جسم میں پھیل جاتا۔ چیٹ جی پی ٹی نے میری زندگی بچائی ہے۔








