پاک بھارت کشیدگی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا

بھارت کے حالیہ اقدامات کا جواب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملےکے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف حالیہ اقدامات اور بیانات کو جہاں حکومتی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی عوام نے ان اقدامات کو بالکل سنجیدہ نہ لیتے ہوئے مختلف انداز اپنایا اور سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مزاحیہ میمز کی بھرمار کر دی۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
ایسی صورتحال میں پاک بھارت کشیدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی عوام اس ساری صورتحال کو ایک مختلف زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ ایکس، فیس بک پر بھارت کے جھوٹے دعوؤں اور اقدامات کو لے کر میمز، طنزیہ ویڈیوز اور دلچسپ تبصروں کا سیلاب آ گیا۔
میمز کی مثالیں
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی میمز:
یہ یقینی طور پر سنی لیون کا کوئی فین معلوم ہوتا ہے جس نے بھارتی اداکار کو پیغام بھیجا ہے کہ جلد ہی ہم ساتھ ہوں گے۔
یہ بات بھارت سمیت پوری دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ ایٹمی طاقت کو دھمکی دینے سے بھی قبل کئی بار سوچنا چاہیے، بھارت کو ایک مظاہرہ 2019 کو بھی دیکھنے کو مل گیا تھا۔
سیاسی اختلافات کے باوجود یکجہتی
سوشل میڈیا پر ن لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنان جہاں ایک دوسرے کو کھری کھری سناتے دکھائی دیتے ہیں لیکن جب بات وطن پر آتی ہے تو کوئی چیز بھی ان کے جذبے کے آڑے نہیں آ سکتی جس کا مظاہرہ اس میم کے ذریعے کیا گیا ہے۔
تاریخ کے سبق
سوشل میڈیا پر وائرل کافی پرانی ہے جس میں ایک شخصیت مائیک پر بھارتی وزیراعظم کو کھری کھری سنا رہی ہے، جب بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں تو میمز کے طوفان میں یہ مختصر ویڈیو ضرور دیکھنے کو ملتی ہے۔
پاکستانی تخلیقی صلاحیتیں
پاکستانیوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بھارتی وزیراعظم مودی کو چائے والا کے بعد اب گنے کا جوس فروخت کرنے والا بنا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر میمز کا اک پوری کہانی
سوشل میڈیا پر میمز کی ایک طویل کہانی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی لمبی تاریخ کو بیان کرتی ہے، اور کس طرح عوام اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔