ہم نے پاکستان کے لئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف کا خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر ان گنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان، ممکنہ متبادل نام بھی سامنے آگیا
ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
دو قومی نظریہ
آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں، ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی۔
پاکستان کا دفاع
سپہ سالار نے کہا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔