اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند
ہڑتال کی معلومات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطین خاص طور پر اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی ہڑتال کی کال پر ملک بھر میں کاروباری مراکز بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کے فوجی ایندھن کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ
راولپنڈی کی صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے بیشتر بازاروں میں میڈیکل سٹور بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم عام کرنے کا فائدہ یہ بھی ہو گا کہ عوام میں سیاسی شعور، بنیادی شہری و جمہوری حقوق کی شناخت پیدا ہو گی،غلط اور صحیح میں تمیز کرنے میں آسانی ہو گی
پاکپتن اور مری کی صورتحال
پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز بند ہیں، مال روڈ، کینٹ مارکیٹ، بھوربن مارکیٹ، علیوٹ اور پھگواڑی سمیت تمام بازار اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کس لئے ظلم ہے دہشت ہے یہاں پر یارو۔۔۔
پشاور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
پشاور میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث قصہ خوانی بازار، چوک یادگار، اشرف روڈ، چوک ناصر خان اور خیبر بازار میں دکانیں بند ہیں۔ اہم شاہراو¿ں پر چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقے
کوئٹہ میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہڑتال کی جا رہی ہے، شہر میں تمام اہم بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ مستونگ، قلات، خضدار اور پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کراچی کی صورتحال
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔








