پہلگام واقعہ کے بعد چینی سفیر کی دفترخارجہ آمد، پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق

پہلگام واقعہ کے بعد کی صورتحال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

چینی سفیر کی آمد

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لئے دفتر خارجہ پہنچے۔ اس موقع پر, چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاکستان کا موقف

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

چینی سفیر کا جواب

چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے موقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لئے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بھارتی کشیدگی پر تشویش

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...