پہلگام حملہ، بھارتی آرمی چیف کا سری نگر کا دورہ، بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیئے

بھارتی آرمی چیف کا دورہ مقبوضہ کشمیر

سرینگر (آئی این پی) بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید 5 کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلو پی سی اے) کے نائب صدر صادق الاسلام کو سپرد خاک کردیا گیا

سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ "ہم زمین کے آخری کونے تک حملہ آوروں اور حملے کی سازش کرنے والوں کا تعاقب کریں گے"۔

بھارتی فوج کی کارروائیاں

ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرکے کئی رہائشی مکانات مکمل طور پر گرا دیے۔ یہ مکانات ان افراد کے خاندانوں کے تھے جن میں احسان احمد شیخ، احسن الحق، حارث احمد (ضلع پلوامہ)، ذاکر احمد گنائی (مٹلہامہ، کولگام) اور شاہد احمد کٹے (چٹی پورہ، شوپیاں) شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے گزشتہ روز بھی پلوامہ اور اسلام آباد (اننت ناگ) اضلاع میں آصف شیخ اور عادل ٹھوکر کے آبائی گھر اسی طرح کے دھماکوں سے تباہ کر دئیے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...