فیصل آباد میں جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

فیصل آباد پولیس کی کارروائی
فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد پولیس نے جعلی ایس ایچ او کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلٰی نے کسان کارڈ کی تعداد بڑھادی، فی ٹریکٹر کتنی سبسڈی دی جائے گی ؟ وزیر زراعت نے بتا دیا
ملزم کی شناخت
تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے جعلی ایس ایچ او بننے والے ملزم افتخار احمد کو ٹاؤٹ ظہیر شاہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم افتخار تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں جعلی ایس ایچ او بن کر لوگوں سے پیسے وصول کرتا تھا۔
قانونی کارروائی
تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم افتخار احمد اور اس کا ٹاؤٹ ظہیر شاہ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے。