ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے:شیخ رشید

پاکستان کی سلامتی سب سے اہم
راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماوں کی حفاظتی اور راہداری ضمانت منظور
انڈیا کا گھماند
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا انڈیا کا گھمنڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مچھروں کو بہرہ کرنے کا منصوبہ
قوم کی یکجہتی
انہوں نے کہا کہ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔
سیسہ پلائی دیوار
پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔