عمرکوٹ: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد قتل، 5 زخمی
عمرکوٹ میں جھگڑے کی تفصیلات
عمرکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - عمرکوٹ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے بحرہند میں ایک اور آئل ٹینکر قبضہ میں لے لیا
واقعے کی جگہ اور پس منظر
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق، یہ واقعہ عمرکوٹ کے شادی پلی کے علاقے میں زرعی پانی کے تنازع کے سبب پیش آیا، جہاں فارم کے عملے اور مری برادری کے درمیان جھگڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ہلاک شدگان اور زخمی
پولیس کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت محبوب مری اور ولی مری کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں رانو شر، وزیرشر، امید علی، قائم الدین اور اکبر مری شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم اس واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا جا سکا۔








