وزیراعلیٰ مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال کی ملاقات

ملاقات کا مقصد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کی تعریف کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
پراجیکٹ کا آغاز
رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے لیے کئی پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔ حکومت پنجاب کی موثر اور پائیدار اقدامات کی بدولت کسان کی ترقی و خوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
عوامی فوائد
ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے کہا کہ ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل سے 4 اضلاع میں رہنے والے لاکھوں عوام مستفید ہوں گے۔ حکومت پنجاب کے ہر پراجیکٹ کی تکمیل سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کا پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام شاندار اقدام ہے۔