نہم جماعت کے پیپر لیک کیس میں ملوث ملزم گرفتار، اینٹی کرپشن کے حوالے، سخت قانونی کارروائی ہوگی: وزیر تعلیم
گرفتاری کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے تعلیمی اصلاحات مزمل محمود کی خصوصی ہدایت پر نہم جماعت کے پیپر لیک کرنے میں ملوث، روپوش ملزم سرفراز کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ؛ پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ملزم کی کارروائیاں
ملزم سرفراز نے امیدوار علی حیدر کو گوجرانوالہ بورڈ کے 6 پرچے مہیا کیے تھے۔ سرفراز نے امیدوار کو لاہور سے گوجرانوالہ پیپر دینے کیلئے بلایا اور موبائل فارمیٹ میں کیمسٹری، ترجمتہ القرآن، انگلش، کمپیوٹر، اور ریاضی کے پرچے فراہم کیے۔ سرفراز کو مزید تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا: سلمان اکرم راجا
ملزم کی شناخت اور روپوشی
ملزم سرفراز گوجرانوالہ بورڈ میں ملازم ہے جو معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
دوسری گرفتاری
دوسری جانب وزیر تعلیم اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایت پر نہم جماعت پیپر لیک کیس میں امیدوار علی حیدر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
وزیر تعلیم کا بیان
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔ علی حیدر اور سرفراز دونوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔








