بلوچستان کا نوجوان بھارتی ہسپتال میں چل بسا، انتظامیہ کا میت دینے سے انکار

نوجوان کی زندگی کی جنگ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، بھارت نے میت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر سے ہاتھ ملانے پر مسلم طالبہ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا
علاج کے لیے بھارت میں داخلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
والدہ کی اپیل
اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا نے والد انیل مہتا کی موت کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا
وزیر اعلیٰ کا نوٹس
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈیا میں زیر علاج وفات پاجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حج پر جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ کمی: خرچ کا سن کر لوگ اپنا فارم واپس لینے پر مجبور ہوگئے
حکومت بلوچستان کی کوششیں
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ انڈین ہسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے ہیں، لواحقین کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب نے گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
انتظامات مکمل
شاہد رند کا کہنا ہے کہ انڈیا سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کررہی ہے، حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور تمام تر معاونت فراہم کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا تعزیتی پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان شاہ کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکام کو آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کی ہے.