وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف کی بندرعباس دھماکے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بندرعباس دھماکے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے 20 روپے میں 6 کی بجائے 4 گول گپے دینے پر ٹھیلے والے کے خلاف سڑک پر دھرنا دے دیا
پاکستان کا امن کے لیے ایران کے اقدامات کا خیرمقدم
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیامِ امن کے لیے ایران کے تعمیری اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مئی 2023 میں ن لیگ کے دور حکومت میں ہی مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہوئی، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، حافظ فرحت عباس
پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے اور اس ناسور کے خلاف ہماری قربانیاں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ انہوں نے ایرانی صدر کو بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا اشتعال انگیزی کی حمایت نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، پاکستان سے ازبکستان منتقل ہوگیا، پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل
ایرانی صدر کا شکریہ اور ملاقات کی دعوت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بندرعباس دھماکے پر تعزیت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا
دورے کے تبادلے کی دعوت
صدر مسعود نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورۂ تہران کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے ایرانی صدر کو بھی دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔
پاکستان کا امن، استحکام اور ترقی کے لیے کردار
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔








