کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی کمائی 10 ٹاپ پاکستانی کرکٹرز سے زائد نکلی

ویرات کوہلی کی کمائی کا موازنہ
ممبئی (آئی این پی) بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تفصیلات
میڈیاریپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں، جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے بابراعظم کے بارے میں انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا
ڈیوڈ وارنر کی تنخواہ
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھا رہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا، جس کے تحت انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) معاوضہ دیا جائے گا۔ تاہم، آئی پی ایل کے سیزن 2024 میں انہیں 6.25 کروڑ روپے میں دہلی کیپیٹلز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب
پی ایس ایل کے دوسرے مہنگے کھلاڑی
پی ایس ایل کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی کی دوڑ میں 9 کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، ڈیرل مچل، صائم ایوب، نسیم شاہ، محمد رضوان، شاداب خان اور میتھیو شارٹ شامل ہیں، جنہیں 1.88 کروڑ روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے سرفہرست پلئیرز
رواں ایڈیشن کے ٹاپ 10 پلئیرز کی تنخواہوں کو جوڑا جائے تو مجموعی طور پر آئی پی ایل کے 6 پلئیرز اس سے زیادہ کمائی کر رہے ہیں۔ ان میں ریشبھ پنت 27 کروڑ روپے، شریس ایئر 26.75 کروڑ روپے، وینکٹیش ایئر 23.75 کروڑ روپے، ہینرک کلاسن 23 کروڑ روپے، نکولس پورن 21 کروڑ روپے اور ویرات کوہلی 21 کروڑ روپے کیساتھ سرفہرست ہیں۔