پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل کی درآمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی ہمت اورغیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا : وزیر اعلیٰ مریم نواز
وفد کا دورہ امریکا
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکے نے خواہش پوری نہ ہونے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا
ٹیرف اور تجارتی خسارہ
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل جنگ کے لیے تیار لیکن اس سے گریز کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف کی سی این این سے گفتگو
ٹیرف کی معطلی
حکام کے مطابق پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے تاہم پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے۔
ماضی کے اعداد و شمار
واضع رہے کہ 2024 میں پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا، امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔








