مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
موسمی صورتحال کی ایڈوائزری
اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے یکم تا 7 مئی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا کے صدر پر انتخابی مہم کے دوران شہریوں کا پتھراؤ، 2افراد زخمی
مغربی سسٹم کا داخلہ
جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل سے مغربی سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، جس کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جموں و کشمیر ، شمالی بلوچستان اورجنوبی سندھ میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تناؤ، پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ شامل لیکن ان کا کیا بنا؟ جانیے
خطرات اور احتیاطی تدابیر
حکام نے خبردار کیا کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس کے پیش نظر متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ فوری رسپانس اور عوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
شہریوں کے لئے مشورہ
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کی دباؤ کا امکان ہے، کسانوں کو فصلوں کے لئے پانی کا مناسب انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔








