بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑنے کے بعد دریائے جہلم کی تازہ صورتحال کیا ہے؟
بھارت کی آبی جارحیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کردیا اور بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تہرانی یونیورسٹی میں زیر جامہ میں نظر آنے والی لڑکی کی گرفتاری، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل-1
پانی کے بہاؤ کی موجودہ صورتحال
رپورٹ کے مطابق موجودہ پانی کا بہاؤ تاریخی اوسط کے قریب ہے جبکہ آبی ذخیرے میں بھی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔ ریزروائر اس وقت 13.66 فیصد بھر چکا ہے اور اس میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش دستیاب ہے۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کسی ممکنہ سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹس حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
عوام کی آگاہی
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مصدقہ ذرائع سے فراہم کردہ اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی تھی اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی تھی۔








