اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی

تزئین حسین کی نئی شروعات

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریبا پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

خاندانی پس منظر

تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، جن کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سفید سونے کی کہانی: جب چینی کی تجارت نے برازیل پر نیدرلینڈز کے حملے کا باعث بنی

پہلی شادی اور بچے

تزئین حسین نے پہلی شادی یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے تین بچے بھی ہیں جو اب جوان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے فی تولہ کمی

شوبز کی دنیا میں واپسی

تزئین حسین نے نوجوانی میں ہی 1990 کی دہائی میں اداکاری میں قدم رکھا تھا لیکن شادی کے بعد بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا تھا۔

انہوں نے تقریباً 20 سال بعد 2023 میں ’یوں ہی‘ نامی ڈرامے سے اداکاری کا دوبارہ آغاز کیا تھا اور اب دوبارہ اداکاری کرنے کے دو سال بعد انہوں نے دوسری شادی بھی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ، ترجمان شیخ وقاص اکرم کا اہم بیان سامنے آ گیا

شادی کی تصاویر

تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی نئی زندگی سے متعلق بتایا۔

A post shared by Saira Danish Ahmed (@saira.d.ahmed)

یہ بھی پڑھیں: عقیل، مزمل، شعیب خواجہ افتخار میموریل ٹینس سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

مداحوں کا ردعمل

سائرہ دانش احمد نے 25 اپریل کو انسٹاگرام پر تزئین حسین کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ اور ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی دوسری شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شریک حیات کو بھی روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

A post shared by Saira Danish Ahmed (@saira.d.ahmed)

شادی کی تقریب انتہائی سادہ رکھی گئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تزئین حسین کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

نیا رشتہ

تزئین حسین نے قریبی دوست عامر سیدین سے شادی کی، جو کہ پیشے کے لحاظ سے بینکار ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...