دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اور ہندو بھی پاکستان کی محبت سے سرشار۔۔۔ویڈیو دیکھیں
پاکستان کے ساتھ محبت
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) "دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں" مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اور ہندو بھی پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کی شرکت
محبت کا ثبوت
ثبوت کے طور پر یہ ایک ویڈیو دیکھیں جس میں مقبوضہ کشمیر میں رہنے والی مسلمان خاتون اور ایک ہندو جوڑا پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نور خان بیس پر حملے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے
خواتین کا بیان
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں، مقبوضہ کشمیر کی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے، یہ سچ ہے۔ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: پہلاون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا
ویڈیو میں اظہار خیال
یہ بھی پڑھیں: ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قومی ترقی و استحکام کی بنیاد ہیں: ابراہیم حسن مراد
ہندو جوڑے کا محبت بھرا پیغام
ویڈیو میں ایک ہندو جوڑا نے پاکستان کے حوالے سے کچھ اس طرح اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ "یہ سوچ کی لڑائی ہے، کہیں نہ کہیں پریم ہے پاکستان سے محبت ہے"۔ ہندو نوجوان کے یہ الفاظ سنتے ہی اس کے ساتھ ہندو خاتون نے فوری کہا کہ "کہیں نہ کہیں نہیں، پریم ہے پاکستان سے، بہت پریم ہے" اور پھر ہندو نوجوان نے بھی کہا کہ "بالکل پریم ہے"۔
ایک مذہبی سکالر کا موقف
مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ایک مذہبی سکالر نے کہا ہے کہ "مقبوضہ وادی کشمیر کی خاتون نے ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس ہے۔"








