پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بیڑہ ‘آئی این ایس وکرانت، اچانک واپس نیول اسٹیشن پہنچ گیا

آئی این ایس وکرانت کی اچانک واپسی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ عرب سے واپس نیول اسٹیشن کاروار پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی مقبول سٹی کار کی نئی قیمت کا اعلان

سیٹلائٹ تصاویر اور حکومتی وضاحت

سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب بھارتی نیول بیس پر لنگر انداز ہے، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ بھارتی بحری بیڑے کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔ آئی این ایس وکرانت بھارت کا جدید ترین اور خود ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی تنخواہ کیا ہے؟

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی بحریہ نے اپنا طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقے کاروار کے قریب بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔ یہ پیش رفت پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں 26 بھارتی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اسٹرائیک گروپ کی موجودگی

25 اپریل 2025 کی سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ وکرانت کے ساتھ ایک مضبوط اسٹرائیک گروپ بھی موجود تھا، جس میں ایک ڈسٹرائر، ایک فریگیٹ، ایک اینٹی سب میرین وارشپ اور دیگر معاون جہاز شامل تھے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...