کراچی: متنازعہ نہریں کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس موبائل جلا دی، متعدد اہلکار زخمی
کراچی میں احتجاج
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پرمتنازع کینالز کے خلاف احتجاج میں مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی، مظاہرین کے پتھراو سے کئی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ
ملیر لنک روڈ کی بندش
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وکلاء اور قوم پرست جماعتوں نے ملیر لنک روڈ کو بند کردیا۔ پولیس کی نفری لنک روڈ پر تعینات کردی گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن بھی لنک روڈ منگوالیا گیا جبکہ وکلاء بن قاسم اور سٹیل ٹاو¿ن تھانے سے نکل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر تلاشی، چادر چاردیواری کا تقدس پامال، ایک گھر پر فائر کھول دیا، تین روز میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی
دھرنے کی صورتحال
گلشن حدید لنک روڈ پر مظاہرین کی بڑی تعداد دھرنے میں پہنچ گئی، وکلاء اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔ وکلاء اور مظاہرین کے پولیس پر پتھراو سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، رانا ثنا اللہ
مظاہرین کے مطالبات
مظاہرین نے وفاقی حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کینال منصوبہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں لگا کر نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا۔
پولیس کی پسپائی
دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس پسپائی کا شکار نظر آئی، مظاہرین نے پولیس موبائل کو گھیر لیا اور پولیس کی نفری موبائل چھوڑ کر فرارہو گئی۔ مظاہرین نے پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ کردی اور اسے آگ لگا دی۔








