حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی

حج آپریشن کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ
سی او او و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کے 7 خصوصی کاونٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت مہیا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار
سعودی حکام کی آمد
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ حج پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی امیگریشن حکام کا 45 رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے لاہور میں ہونے والے ٹرائلز کو غیر قانونی قرار دیدیا
حج آپریشن کی خدمات
سعودی حکام اسلام آباد اور کراچی میں 29 اپریل سے شروع ہونے والے حج آپریشن میں خدمات سرانجام دیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 29 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
پروازوں کی تفصیلات
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔