وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم، ریڈ وارننگ جاری
سرمایہ کاروں کی حفاظت کی یقین دہانی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے انویسٹرز کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے
حملوں کا سخت نوٹس
بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے فضائی حدود بند رکھی تو ایئر انڈیا کو 5 ہزار کروڑ کا نقصان ہوگا، سی ای او کا انکشاف
اسلامی تعلیمات اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا دین اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے، اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائی جائے گی۔
وفد کی شکرگزاری
وفد نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔