وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت

پاکستان کی ترقی میں سرمایہ کاری کی دعوت

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت

ہارورڈ یونیورسٹی میں کلیدی خطاب

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی سمگلنگ ناکام

معاشی و سماجی ترقی کا خاکہ

سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر خزانہ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، شراکت داروں اور بہترین دماغوں کو پاکستان کی ترقی، مواقع اور ناقابل واپسی تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، ہم نے ایک ایسی معیشت سنبھالی جو مشکلات کا شکار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اور بچوں پر تشدد کرنیوالوں سے نرمی نہیں برتی جائے گی: گھریلو تشدد کی شکار 13سالہ بچی سے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ملاقات

اقتصادی چیلنجز اور استحکام

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم جی ڈی پی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، مگر اب ہم نے معیشت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا، استحکام خود کوئی منزل نہیں، بلکہ ترقی کا ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اسلحہ برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، ایک سال میں کتنے ہتھیار بیچے، خریدار کون؟ جان کر یقین نہ آئے

حکومتی حکمت عملی

انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط، مہنگائی پر قابو پانے اور توانائی، ٹیکس، حکمرانی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر مبنی حکومت کی حکمتِ عملی بیان کی، وزیر خزانہ نے پاکستان میں موجود ترقی کے بڑے مواقع بشمول معدنی وسائل، آئی ٹی شعبے میں توسیع، گرین انرجی منصوبے اور نوجوان آبادی کے کاروباری جذبہ پر روشنی ڈالی، محمد اورنگزیب نے انسانی ترقی کو مسلسل اور جامع ترقی کیلئے بنیادی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت طاقت دکھانے کی کوشش میں کمزوری ظاہر کر بیٹھا، الجزیرہ کا تجزیہ پڑھ کر آپ کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہوگا

قرضوں کا جی ڈی پی میں تناسب

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے عوامی قرض کا جی ڈی پی سے تناسب 75 فیصد سے کم کر کے 67.2 فیصد کر دیا ہے، قرضوں کے حجم کو درمیانی مدت میں 60 فیصد سے بھی کم کیا جائے گا، قرضوں کے حجم میں کمی کیلئے محتاط مالی نظم، ملکی مالیاتی ذرائع میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ایمبرائڈری ملز پنجاب جونیئر ٹینس، اسد اور ابو بکر نے ٹائٹل اپنے نام کر لیے

نجکاری کے فوائد

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سے ہر سال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے، نجکاری کا عمل شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر مبنی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

مالیاتی شعبے کی ترقی

وزیرِ خزانہ نے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل بینکنگ، کیپیٹل مارکیٹس اور گرین فنانس کو فروغ دینے کے منصوبے بیان کئے تاکہ مالیاتی نظام کو زیادہ مضبوط اور لچکدار بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات کرتے ہوئے انفراسٹرکچر اور زراعت میں ماحولیاتی مزاحمت کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، آئی ایم ایف کے ریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) اور ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ پروگرام (CPF) کو اس سلسلے میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کا مستقبل

آخر میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جراتمندانہ اور ضروری فیصلوں سے تشکیل پائے گا، اگر ہم اپنی عوام میں سرمایہ کاری کریں، معیشت کو جدید بنائیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں تو پاکستان ایک مضبوط، سرسبز اور زیادہ مقابلہ کرنے والا ملک بن کر ابھرے گا۔

شرکاء سے ملاقات

تقریب کے آخر میں وزیر خزانہ نے شرکاء سے ملاقات کی اور پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...