پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

گلبرگ پولیس کی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا انٹرنیشنل فرینڈلی، پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سعودی عرب کے خلاف تیار
ملزمان کا تعارف
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ کا بیان قلم بند، بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی
قانونی کارروائی
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میچ کی بہترین سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جعلی ٹکٹس کے کاروبار کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اور میچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔