پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی: عارف علوی

عارف علوی کا بیان
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں نوسرباز گروہ کا نوجوان کے ساتھ شادی کے نام پر دھوکا، بارات پہنچنے پر گھر سنسان نکلا
تحریک انصاف کی مذمت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا نے بیٹی کا نام اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
مذاکرات کی ضرورت
عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔
اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت
سابق صدر مملکت نے کہا کہ وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔