کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا کی افواہیں

اسلام آباد (غلام نبی سے) سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹ گردش کررہے ہیں جن میں یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی گئی کہ پاکستان آرمی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں استعفے دینا شروع کردیئے ہیں لیکن دراصل یہ بھی بھارتیوں کی ایک بھونڈی اور لغو کوشش ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتونی صحافی کی ایسی حرکت کہ ویرات کوہلی برس پڑے

جعلی سکرین شاٹس کی تفصیل

تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹس شیئر ہورہے ہیں جن سے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے کہ اہلکار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونیوالے واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ سے خوفزدہ ہیں اور اس سلسلے میں اپنے استعفے دے رہے ہیں لیکن دراصل یہ بھارتیوں کی ہی کارستانی ہے جو ہندی اور اردو میں فرق ہی سمجھ نہیں پائے اور جلد ہی "پکڑے " گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سابق اہم پولیس افسر کا قتل، بیوی کی گوگل سرچ ہسٹری کا جائزہ لیا گیا تو معمہ ہی حل ہو گیا، حیران کن انکشاف

بھارتی اکاؤنٹس کی کوششیں

انہیں سکرین شاٹس کا سہارا لے کر بھارت کے کئی نامی گرامی اکاؤنٹس سے بھی ری شیئر کرتے ہوئے اپنا بھاشن دینے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی لیکن یہ سمجھ پائے کہ یہ جعلی سکرین شاٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے عبوری نتائج کا اعلان، 38 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا

جعلی لیٹر کی نشانیاں

ایکس (سابق ٹوئٹر) سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی اکاونٹس سے بڑی تعداد میں یہ جعلی لیٹر شیئر کیا جارہاہے لیکن بے چارے، یہ سمجھ نہیں پائے کہ پاکستان کی آفیشل لینگوئج ہندی نہیں بلکہ اردو ہے اور خط وکتابت کے لیے انگریزی بھی استعمال ہوتی ہے۔ جعلی لیٹر میں واضح طور پر "پاکستان جندہ باد" لکھا دیکھا جاسکتا ہے لیکن اگر کوئی پاکستانی لکھتا تو یقیناً وہ "پاکستان زندہ باد" لکھتا۔

مزید حقیقتیں

اسی طرح اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل فیصل محمود نہیں بلکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ہیں، یہ بنیادی غلطیاں ہی ان لیٹرز کے جعلی ہونے کی تصدیق کے لیے کافی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...