لیسکو کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی، 283 نادہندگان سے کتنے واجبات وصول کر لیے گئے۔ جان کر آپ حیران رہ جائیں

ریکوری کے عمل میں تیزی

لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی آ گئی، 283 نادہندگان سے واجبات وصول کر لیے گئے۔

ریکوری کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ڈسکو سپورٹ یونٹ نے تمام سرکلز میں نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران 283 نادہندگان سے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔ لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے ریکوری کے عمل میں سرگرم عمل رہ کر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

سرکلز کی کارکردگی

اس سلسلے میں مختلف سرکلز میں ریکوری کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • نادرن سرکل: 18 نادہندگان سے 5 لاکھ سے زائد
  • ایسٹرن سرکل: 37 نادہندگان سے 15 لاکھ سے زائد
  • سینٹرل سرکل: 93 نادہندگان سے 30 لاکھ سے زائد
  • ساؤتھ سرکل: 32 نادہندگان سے 9 لاکھ سے زائد
  • ننکانہ سرکل: 20 نادہندگان سے 30 لاکھ سے زائد
  • شیخوپورہ سرکل: 21 نادہندگان سے 5 لاکھ سے زائد
  • اوکاڑہ سرکل: 17 نادہندگان سے 3 لاکھ سے زائد
  • قصور سرکل: 45 نادہندگان سے 64 لاکھ سے زائد

بجلی چوری کے خلاف آپریشن

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر ڈسکو سپورٹ یونٹس کا ریجن بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گذشتہ روز ایکسیئن شالامار احمد شہزاد چٹھہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی ملک ارشد نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ہمراہ شریف پورہ اور لکھو ڈیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن 57 کنکشن چیک کیے گئے، جن میں سے 10 ملزمان کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 27540 یونٹس ڈٹیکش بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں۔ اس آپریشن میں نادہندگان سے ریکوری کرتے ہوئے 14 لاکھ 95 ہزار 550 روپے کی موقع پر ریکوری بھی کی گئی اور نادہندگان کو یہ وارننگ دی گئی کہ اپنے واجبات جلد از جلد جمع کروائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...