سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کا تسلسل رکنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول اور بلاجواز ہے، دفتر خارجہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن اور منافع پر فروخت بڑھنے سے پیر کو فی اونس سونے کی قیمت مزید 16 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 289 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں استحکام
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 368 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 497 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 998 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔