سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں: عرفان صدیقی

سیاسی اختلافات کے باوجود اتحاد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے آپس میں جو مرضی سیاسی اختلافات ہوں، ملک کے دفاع کے لئے ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان بھارت جیسے منہ زور فرعونوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ جانے موت کہاں مر گئی خمارؔ….
بھارت کے الزامات کا جواب
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت نے پہلگام حملے کے فوراً بعد الزام پاکستان پر لگا دیا لیکن اس بار دنیا نے بھارت کے جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے پاس یقیناًاضافی فیول ٹینک ہوں گے، اور یہ ایران کیلئے انتہائی پریشانی کی بات ہے کہ۔۔۔ چینی تجزیہ کار نے ایران کی سب سے بڑی کمزوری کی نشاندہی کر دی
سندھ طاس معاہدے کی حیثیت
انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس میں ورلڈ بینک ثالث ہے جبکہ دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ یہ ایک اہم قانونی معاہدہ ہے جس کا احترام لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے
مقبوضہ کشمیر میں حالات
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ ناکوں اور چوکیوں کے باوجود اتنا بڑا واقعہ ہو جانا سوالیہ نشان ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر سات کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے۔ یہ صورتحال کشمیریوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
بھارت کا جھوٹا بیانیہ
عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت کا مو¿قف ہے کہ چار افراد آئے، انہوں نے سیاحوں کا انٹرویو کیا اور پھر لوگوں کو مار کر چلے گئے۔ پہلگام واقعے پر دنیا نے بھارت کے جھوٹے مو¿قف کا ساتھ نہیں دیا۔
پاکستان کا دفاع
انہوں نے کہاکہ بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، تاہم پاکستان اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔ ہم ملکی سلامتی کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔