یہ نظام ڈیڑھ صدی سے چلا آ رہا ہے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے، مالیاتی لین دین بینک کے ذریعے ہی ہوتا ہے اور رسیدیں بکس میں لاہور بھیج دی جاتی ہیں

نظام کی تبدیلی

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 112
یہ نظام پچھلی ڈیڑھ صدی سے چلا آ رہا ہے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے۔ چونکہ ہر جگہ بینک موجود ہیں، مالیاتی لین دین بینک کے ذریعے ہی ہوتا ہے اور رسیدیں اسی بکس میں لاہور بھیج دی جاتی ہیں۔ جہاں ابھی بینک کی سہولتیں موجود نہیں ہیں، وہاں کیش بکس ہی استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اب انہیں یہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کے بجائے دو تین دن کی رقوم اکٹھی کر کے بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماپوسا کی یلغار اور پاکستان کا کلین سویپ سے ایک قدم پیچھے ہانپنا

اسٹیشن ماسٹر کی ذمہ داریاں

اسٹیشن ماسٹر کے مختلف فرائض کا ذکر تو متعدد بار ہو چکا ہے۔ لیکن اسٹیشن کے انتظامی امور کو دیکھنے کے علاوہ، ہر اسٹیشن ماسٹر کے بنیادی فرائض میں شامل ہوتا ہے کہ وہ خود یا اس کا کوئی نمائندہ گاڑی کی آمد کے وقت باہر پلیٹ فارم پر سبز اور سرخ جھنڈیاں لے کر نکل آئے۔ اگر وہاں سب ٹھیک ہے تو وہ گاڑی کو اگلے اسٹیشن کی طرف جانے کی اجازت دیتا ہے۔ جب گاڑی اس کے سامنے سے گزرتی ہے تو وہ اس کا بغور جائزہ لیتا ہے اور اگر نقص نظر آتا ہے تو فوراً سرخ جھنڈی لہرانا شروع کر دیتا ہے، جسے دیکھ کر گاڑی کا گارڈ یا ڈرائیور گاڑی روک دیتے ہیں۔ بڑے جنکشن پر بیک وقت کئی گاڑیاں مختلف منزلوں کی طرف جاتی ہیں، اس لیے انہیں بڑی احتیاط اور ذمہ داری سے رخصت کیا جاتا ہے یا خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انٹر لاکنگ اور سگنل کیبن

ایک بڑے اور مصروف ریلوے سٹیشن کی مرکزی عمارت کے باہر کوئی ایک آدھ کلو میٹر دور ریلوے لائن کے متوازی ایک یا دونوں اطراف پر بنایا گیا دو منزلہ کیبن ہوتا ہے، جس کی بالائی منزل پر اس کا سارا نظام اور دفاتر وغیرہ ہوتے ہیں اور نچلی منزل کسی گودام یا عملے کی رہائش کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اسے سگنل کیبن یا انٹر لاکنگ کیبن کہتے ہیں کیونکہ یہاں سے آنے جانے والی گاڑیوں کے لیے پٹریاں مطلوبہ لائنوں سے جوڑی جاتی ہیں۔

یہ کیبن اسٹیشن کے حجم کے مطابق اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے حساب سے بڑا یا چھوٹا ہو سکتا ہے۔ عموماً ایک درمیانے درجے کے ریلوے اسٹیشن کے کیبن میں صرف ایک یا دو ملازم ہوتے ہیں، لیکن زیادہ مصروف جنکشن ہونے کی صورت میں زیادہ افراد پر مشتمل عملہ بھی متعین کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

چھوٹے اسٹیشنوں پر نظام

برانچ لائن پر واقع چھوٹے اسٹیشنوں پر جہاں سے ایک ہی مرکزی پٹری گزرتی ہے، وہاں یہ کیبن نہیں ہوتا۔ اس کے بجائے اسٹیشن کے باہر ریلوے لائن کے ساتھ زمین پر ایک چبوترہ بنا کر ہلکا پھلکا اور سادہ سا نظام نصب کیا جاتا ہے جہاں سے گاڑی کو مرکزی لائن سے ہٹا کر اسٹیشن کے پلیٹ فارم یا لوپ لائن پر موڑ دیا جاتا ہے۔

لیکن بڑے اور مصروف اسٹیشن یا جنکشن پر بنے ہوئے اس کیبن میں متحرک عملہ یہاں سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی آمد و رفت کو منظم کر کے ان کی حفاظت یقینی بناتا ہے۔ وہ کیبن سے باہر بچھائی گئی پٹریوں کو آپس میں منسلک کر کے مقفل کر دیتا ہے اور برائے ضرورت سگنل کے نظام کو بھی فعال کر دیتا ہے۔ اس کارروائی کو تکنیکی زبان میں انٹر لاکنگ کہتے ہیں۔
(جاری ہے)

کتاب کی معلومات

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...