جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے،، بھارتی میڈیا کا انکشاف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زندگی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف نیوز چینل ''انڈیا ٹوڈے'' نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کو سی ٹی ڈی کی خوارج کے خلاف کومیانوالی میں کامیاب کارروائی پر شاباش
پیدائش اور بچپن
بھارتی نیوز چینل نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زندگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ وہ 1966 میں ایک سید پنجابی فیملی میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ جنرل عاصم منیر کو نوجوانی میں ان کے والد نے نماز پڑھنے کا پابند بنایا۔
تعلیم اور کیریئر
جب وہ لیفٹیننٹ کرنل کی حیثیت سے سعودی عرب میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے تو اس دوران انہوں نے قرآن پاک حفظ کیا۔ جنرل عاصم منیر متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے اور بڑے تعلیمی اداروں میں نہ جانے کے باوجود ''سووارڈ آف دی آنر'' کا اعزاز حاصل کیا۔ جنرع عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے۔