پولیس کا رات گئے دھاوا، متعدد افراد گرفتار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا ختم

پولیس کا آپریشن کلین اپ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے مال روڈ پر گزشتہ 23 روز سے جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے خلاف پولیس نے رات گئے بڑا ایکشن کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کر کے مال روڈ کو خالی کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلمی C75x نے دل جیت لیے
مظاہرین کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور مال روڈ پر لگے ٹینٹ اکھاڑ دیئے۔ پولیس نے دھرنے کے شرکا کے زیر استعمال کافی حصے کو بھی مکمل طور پر خالی کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی
مال روڈ کی حالت
پولیس کے آپریشن کلین اپ کے بعد لاہور کے مال روڈ کو خالی کروا لیا گیا ہے اور روڈ کو دونوں جانب کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری شخص سے 137 کروڑ روپے کا کالا دھن برآمد، 50 کلو سونا شامل
احتجاج کی وجوہات
ذرائع کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ گزشتہ روز کلب چوک سے دھرنا ختم کرنے کے بعد مظاہرین نے چیئرنگ کراس پر احتجاج جاری رکھا تھا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے: فیصل واوڈا
ان ڈور سروسز کی بندش
علاوہ ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتالوں کی ان ڈور سروسز بند کر دی ہیں اور ایمرجنسی سروسز معطل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے.
پولیس کا بیان
دوسری جانب ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین عورتوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر قینچی، سرنجوں اور دیگر آلات سے حملے کر رہے تھے۔ چند عناصر احتجاج کو ذاتی مفادات کے لیے پرتشدد بنانے کی کوشش کر رہے تھے اور مظاہرین کو ان کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے کی اپیل کی گئی تھی.